آفات کے بندوبست اور راحت کے بنگلہ دیش کے وزیر مفضل حسین چودھری کی قیادت
میں بنگلہ دیش کے ایک وفد نے آج یہاں مرکزی وزیر داخلہ مسٹر راج ناتھ سنگھ
سے ملاقات کی۔
پٹھان کوٹ اور اڑی دہشت گردانہ حملوں پر ڈھاکہ کی تشویش کی ستائش کرتے ہوئے
مسٹر راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان اس بات پر کوئی
اختلاف رائے نہیں ہے
کہ دہشت گردی کہاں سے پنپ رہی ہے اور اسے کیسے جنوب
ایشیائی خطے سے ختم کیا جاسکتا ہے۔ بنگلہ دیش کی سرزمین پر سرگرم ہندوستانی شورش پسند گروپوں کے خلاف کارروائی
کے لئے اس کا شکریہ ادا کرتے ہوئے مسٹر راجناتھ سنگھ نے کہا کہ دونوں
ملکوں میں اس بات پر بھی اتفاق ہے کہ انسانی اسمگلنگ اور جعلی کرنسی سمیت
تشویش کے مختلف معاملات سے نمٹا جائے۔